سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، ترقی دینے اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ تشویش کے تمام علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو فلطسینی وزیراعظم کو جدہ ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔
فلسطینی وزیراعظم محمد ابراہیم اشیتہ فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب میں موجود تھے۔