Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پڑوس سے مارٹر فائر کے بعد اسرائیل کا لبنان پر حملہ

اسرائیل نے توپ خانے کے ذریعے 15 سے زیادہ گولے داغے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ شمالی پڑوسی سے مارٹر فائر کیا گیا جو سرحدی علاقے میں پھٹ گیا اور اس کے بعد جنوبی لبنان پر حملے کئے جارہے ہیں۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فی الحال اسرائیلی فوج اسی علاقے پر حملے کر رہی ہے جہاں سے یہ مارٹر فائر کیا گیا تھا۔

سرحدی علاقے میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس گشت پر ہے۔ فوٹو عرب نیوز

دوسری طرف لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے این آئی نے  رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے توپ خانے کے ذریعے 15 سے زیادہ گولے داغے ہیں جو لبنان کےعلاقے کفرشوبا اور حلتا  گاؤں  کے قریب گرے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان تکنیکی طور پر ابھی تک حالت جنگ میں ہیں جب کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے دستے دونوں پڑوسیوں کے درمیان سرحد پر گشت کر رہے ہیں۔
سرحد پار سے تازہ ترین فائرنگ اپریل میں اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بمباری کے بعد تازہ ترین حملہ ہے جس کے جواب میں راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

شیئر: