Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی کمیٹی کے تحت پہلے گروپ کی مدینہ منورہ آمد

پہلے مرحلے میں ملائیشیا کے 20سیاح پہنچے جنہیں مختلف مقامات پر لیجایا گیا
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) سیاحت وثقافت کی جنرل کمیٹی کی جانب سے عمرہ سیزن کے بعد سیاحت پیکیج شروع کردیا۔ اس ضمن میں سیاحوں کا پہلا گروپ مدینہ منورہ پہنچا۔ سیاحتی پروگرام مملکت کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کی جانب سے مقررہ اہداف وضع کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیاحتی کمیٹی کی جانب سے عمرہ کے بعد سیاحوں کو مختلف سیاحتی مقامات پر لیجایا جارہا ہے جس کے لئے مقامی منظور شدہ کمپنیوں سے ٹور مرتب کئے گئے ہیں۔ مذکورہ کمپنیوں کو وزارت داخلہ ، وزارت حج و عمرہ اور سیاحتی کمیٹی کی جانب سے باقاعدہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے پہلے سیاحوں کے گروپ کو ینبع ، بدر اور دیگر مقامات لیجایا گیا۔ جہاں انہیں ان جگہوں کے تاریخی مقامات دکھائے گئے۔ دوسرے مرحلے میں سیاحوں کو العلاءکے تاریخی مقام پر لیجایا جائیگا۔ واضح رہے کہ سیاحتی پروگرام کی سربراہی گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کررہے ہیں جنہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی۔

شیئر: