Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات فروشوں کی اطلاع دینے والے پرکوئی ذمہ داری نہیں ہوگی، امن عامہ

اطلاع دینے والے کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امن عامہ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف اطلاع دینے والے کو ہرطرح کا تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معلومات دینے والے پرکسی قسم کی ذمہ داری عائد نہیں کی جائے گی۔
عاجل نیوز نے ادارہ امن عامہ کے ٹوئٹرپرجاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں منشیات فروشوں کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام اورشناخت مکمل طورپرسیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
اطلاع دینے والے پرکسی قسم کی معمولی سی بھی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔ نہ ہی ان کے بارے میں کسی ادارے یا افراد کو بتایا جائے گا۔
اس حوالے سے ادارہ امن عامہ نے ٹول فری نمبربھی جاری کیے ہیں جن پرمنشیات کا گھناونا کام کرنے والوں کے بارے میں اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے۔ مکہ مکرمہ ، ریاض اورمشرقی ریجن کےلیے 911 جبکہ مملکت کے دیگرعلاقوں کےلیے 999 ٹول فری نمبرمخصوص کیے گئے ہیں علاوہ ازیں محکمہ انسداد منشیات کے ٹول فری نمبر995 پربھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں ملکی سطح پرمنشیات فروشوں کے خلاف سخت مہم چلائی جارہی ہے ۔ اب تک مملکت کے مختلف علاقوں سے متعدد منشیات فروشوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے۔

شیئر: