Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت سوات میں 704 فوڈ باسکٹس تقسیم

اس امداد سے ضلع سوات کے چار ہزار 928 افراد کو فائدہ پہنچا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعود عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ضلع سوات کے  کالام اور مدین سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 704 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سے چار ہزار 928 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ اقدام برادر پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے مصائب کم کرنے کےلیے مملکت کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
یاد رہے کہ عید الاضحی پرکنگ سلمان مرکز کے قربانی گوشت پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع (نوشہرہ، ڈی آئی خان، سوات، دیر اپر، کوہستان، مردان اور چارسدہ) میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔
یہ پروگرام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی حکومت اور مقامی این جی او کے تعاون سے کیا گیا جس سے پاکستان میں 79 ہزار 331 سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا۔

شیئر: