Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفر کے دوران گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو جائے تو کیا کریں؟

ٹائر برسٹ ہونے کی صورت میں کوشش کریں کہ اپنے اعصاب کو مکمل طور پر پرسکون رکھیں (فوٹو: سیدتی)
آپ ہائی وے پر سفر کر رہے ہوں اور اس دوران اچانک زور دار دھماکے سے ٹائر پھٹ جائے تو اس صورتحال میں آپ کیا کریں گے؟ اس حوالے سے چند مفید آرا او رتجاویز پیش کی جا رہی ہیں جنہیں جاننا ہر شخص کے لیے ضروری ہے جو گاڑی ڈرائیو کرتا ہے۔ 
سیدتی میگزین نے ’سن ڈیویل آٹو‘ ویب سائٹ کے حوالے سے بیان کیے گئے چند اہم نکات پیش کیے ہیں۔
اگر ہائی وے پر سفر کے دوران اچانک آپ کی گاڑی کا کوئی بھی ٹائر پھٹ جائے تو اس صورت میں گاڑی کو قابو میں رکھنا انتہائی اہم امر ہوتا ہے۔ اس سے زیادہ ضروری چیز اپنے حواس کو قابو رکھنا ہے تاکہ کسی بڑی مشکل میں مبتلا نہ ہو جائیں۔
اس صورت حال میں درج ذیل امورپرتوجہ دیں:
1۔ پرسکون رہیں 
2 ۔ فوری طور پر بریک پیڈل نہ دبائیں ایسا کرنے سے گاڑی کے ٹائر لاک ہو جائیں گے اور آپ گاڑی پر کنٹرول کھو دیں گے۔ 
3 ۔ گاڑی کو معمولی سا تیز کر دیں اورممکنہ حد تک گاڑی کو سیدھا رکھیں۔ 
4 ۔ ایکسیلٹر سے پاوں کے دباو کو آہستہ آہستہ کم کریں 
5 ۔ فوری طور پر گاڑی کے ایمرجنسی لائٹس کو آن کر دیں۔ 
6 ۔ گاڑی کو دائیں جانب آہستہ آہستہ لے جائیں اورعقبی شیشے سے ٹریفک کا جائزہ بھی لیتے رہیں۔ 
7 ۔ گاڑی کو محفوظ مقام پر پارک کرنے کے بعد ٹائر کو تبدیل کر لیں۔ 
پرسکون رہیں 
ٹائر برسٹ ہونے کی صورت میں کوشش کریں کہ اپنے اعصاب کو مکمل طور پر پرسکون رکھیں اور قطعی طور پر گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ اس سے مسائل اور بھی بڑھ جائیں گے اور آپ گاڑی پر کنٹرول کھو دیں گے۔ 

سفر شروع کرنے سے قبل لازمی ہے کہ ٹائروں کے پریشر کا جائزہ لیا جائے (فوٹو: سیدتی)

ٹائر برسٹ ہونے کے اسباب
ٹائر برسٹ ہونے کے بہت سے اسباب ہوتے ہیں جن میں اگر ٹائر کا پریشر کم ہو اس صورت میں ٹائر دب کر زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور ٹائر کے اندر موجود تانبے یا سٹیل کے تار جو ربڑ سے جڑے ہوتے ہیں وہ جدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ 
ٹائروں کے پریشر کو کیسے برقرار رکھیں؟
سفر شروع کرنے سے قبل لازمی ہے کہ ٹائروں کے پریشر کا جائزہ لیا جائے۔ اگر ہوا کم ہو تو اسے پورا کریں اور زیادہ ہونے کی صورت میں اضافی ہوا کو خارج کیا جائے۔ گرمی کے موسم میں ٹائروں میں ہوا کا دباو بڑھ جاتا ہے کیونکہ گرم سڑک پر چلنے کے دوران اس میں تبدیلی ہوتی ہے۔ اس لیے لمبے سفر کے درمیان میں بھی ٹائروں کے پریشر کو چیک کرنا ضروری ہے۔ خاص طور پر نئے اور ٹیوب لیس ٹائروں کو کیونکہ اب زیادہ تر ٹیوب لیس ٹائر ہی آ رہے ہیں۔ 

شیئر: