Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان: رمضان المبارک میں ٹریفک جرمانوں میں 50فیصد رعایت

عجمان: عجمان میں رمضان المبارک کے دوران ٹریفک جرمانوں میں 50فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ رعایت پرانے جرمانوں پر عائد ہوگی۔ عجمان پولیس کے سربراہ جنرل شیخ سلطان بن عبد اللہ النعیمی نے کہا ہے کہ جرمانوں میں 50فیصد رعایت کا نفاذ ہفتہ 27مئی سے شروع ہوگا اور 24جون تک جاری رہے گا۔ ٹریفک جرمانوں میں 50فیصد رعایت عجمان کے ولی عہد شیخ عمار بن حمید النعیمی کی ہدایت پر دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ٹریفک جرمانوں میں رعایت کے حصول کاطریقہ یہ ہے کہ جرمانے عجمان پولیس کی ایپلی کیشن کے ذریعہ ادا کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرخ سگنل توڑنے اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے کے جرمانوں پر رعایت نہیں ہوگی۔ رمضان المبارک میں گاڑی ضبط کرنے سے استثنی ہوگا نیز جو گاڑیاں پہلے سے ضبط ہیں ان کی بقیہ مدت معاف ہوگی۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: