جازان .... عسیر ریجن پولیس کے ترجمان زید الدباش نے بتایا ہے کہ احد رفیدہ پولیس نے ایک بینک پر ڈاکہ ڈالنے والے نقاب پوش اور اس کے ساتھ ساز باز کرنے والے بینک کے گارڈ کو بھی گرفتار کرلیا۔ محکمہ تحقیقات و استغاثہ کو واقعہ سے مطلع کردیا گیا۔ الدباش نے اسکی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ احد رفیدہ کمشنری کے ایک بینک پر ایک نقاب پوش نے ڈاکہ ڈالا تھا۔ اس نے بینک میں موجود ملازمین کو دھمکی دیکر 59600 ریال چھین لئے تھے۔ سیکیورٹی فورس نے اطلاع ملتے ہی واردات کرنے والوں کا تعاقب شروع کردیا۔ جگہ جگہ عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں اور بالاخر ایک 30سالہ مقامی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ اس نے واردات بینک کے گارڈ سے ساز باز کرکے کی تھی۔