Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں نئے ہجری سال پر سرکاری اداروں میں تعطیل

نیا ھجری سال جمعہ 21 جولائی  2023 کو ہوگا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی گورنمنٹ کے  ماتحت محکمہ افرادی قوت نے کہا ہے کہ نئے ہجری سال  1445ھ پر تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق نئے ھجری سال کی چھٹی جمعہ 21 جولائی  2023 کو ہوگی۔
محکمہ افرادی قوت نے دبئی گورنمنٹ، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نہیان اور اماراتی سپریم کونسل کے ارکان، اماراتی عوام اور امارات میں مقیم غیرملکیوں کو نئے ھجری سال کی مبارکباد دی ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی امت مسلمہ کی زندگی میں یہ دن بار بار لائے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: