لیموں کی افادیت ایک عرصے سے دنیا کو معلوم ہے۔ یہ جراثیم کش بھی ہے اور نرم و خوبصورت اور محفوظ بنانے کا بہترین ذریعہ بھی ہے تاہم حالیہ دنوں میں اسکے بہت سارے مختلف قسم کے استعمال کی خبریں سامنے آئی ہیں اور اس سلسلے میں تازہ ترین انکشاف یہ ہے کہ صفائی ستھرائی کیلئے لیموں سے اچھی کوئی چیز نہیں۔ اسکی مدد سے چوبی تختے چمک جاتے ہیں۔آٹا ملا دیا جائے تو سنک کو بھی چمکایا جاسکتا ہے۔ اگر اپنا مائیکروویو صاف اور چمکانا چاہتے ہیں تو معمولی گرم پانی میں لیموں کے چند قطرے ڈالیں اور 2، 3منٹ میں اوون صاف اور چمکنے لگے گا۔ یہ چمک اتنی بہترین ہوگی کہ کسی اور چیز سے اتنا شاندار نتیجہ حاصل نہیں کیا جاسکتا جبکہ لیموں صفائی کیلئے استعمال ہونے والے دیگر کیمیکلز کے مقابلے میں کہیں سستا پڑتا ہے۔ گردو غبار صاف کرنے کیلئے نیم گرم پانی میں لیموں کے قطرے ڈال کر اس پانی کو کسی تولیے یا کپڑے کی مدد سے باآسانی صاف کیا جاسکتا ہے اور اس طرح گردو غبار بھی اس سے ختم ہوجاتا ہے۔