Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: فرنیچر ورکشاپ میں آتشزدگی

آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ (فوٹو عاجل)
ریاض ریجن میں فرنیچر بنانے والی ورکشاپ میں اتوار کو آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا  ہے کہ یہاں فرنیچر ورکشاپ میں آگ لگ گئی تھی۔ شہری دفاع کے ماتحت فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔
محکمہ شہری دفاع نے ورکشاپ میں لگنے والی آگ اور اسے بجھانے کی کارروائی کو نمایاں کرنے والی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اور اطمینان دلایا ہے کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: