Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین نے اساتذہ کو اسکول میں بند کردیا

ہریانہ۔۔۔۔۔ہریانہ کے شہرجنڈمیں تقریباً50طالبات نے غیر معینہ مدت تک کیلئے بھوک ہڑتال کردی جبکہ ان کے والدین نے چند اساتذہ کو اسکول میں ہی بند کرکے تالہ لگا دیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ اس پرائمری اسکول کا درجہ بڑھا کر سینیئر سیکنڈری سطح پر لایا جائے۔اس واقعہ سے قبل طلبہ اس سلسلے میں احتجاج کرتے رہے تھے۔یہ اسکول ایک گاؤں میں واقع ہے۔والدین نے الزام لگایا کہ اسکول کے اساتذہ اور عملے کے ارکان ان کے بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ تھے اور اساتذہ بھی کلاس میں آتے اور کبھی غچہ دے جاتے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر انیل شرما نے یقین دلایا کہ والدین کے مطالبات پورے کئے جائیں گے۔ادھر پلوال میں بھی طلبہ نے ایک اسکول کو تالہ لگا دیا اور اسکول کے باہر مظاہرہ کیا۔

شیئر: