Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات

دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے انکے دفتر میں مملکت میں  جمہوریہ فرانس کے سفیر نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد عیاف ، چیف آف جنرل اسٹاف ، لیفٹیننٹ جنرل فیاض حمید الرویلی ، معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امورڈاکٹرخالد بن حسین البیاری اوروزیر دفاع کے آفس ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
دوسری جانب سے مملکت میں فرانسیسی فوجی اتاشی بریگیڈیئرجنرل جین کرسٹوف ، اورسیاسی مشیر ھانی خلف بھی فرانسیسی سفیر کے ہمراہ موجود تھے۔

شیئر: