اسلام آباد... اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اوررسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر د ئیے۔ سپریم کورٹ میں موجود سیل بھی فعال کر دیا گیا۔ ممکن ہے خصوصی عدالتیں بھی قائم کریں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ووٹ کا حق دینے کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں زیر التواء ہے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ووٹ کا حق مل بھی جائے تو ووٹنگ کا طریقہ کیا ہوگا۔ ووٹنگ کمپیوٹرائزڈ ہوگی یا بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالے جائیں گے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں پارلیمنٹ کو ہدایات نہیں دے سکتے۔عدالت ووٹ کا حق دینے پر2014میں فیصلہ دے چکی ہے۔