Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں موسلادھار بارش، امدادی اداروں کے ہنگامی اقدامات

جدہ، مکہ مکرمہ، بحرہ، رابغ اور قرب وجوار کے تمام شہروں میں پیر کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہر بھر میں گھنے سیاہ بادل صبح سے چھائے ہوئے ہیں جبکہ بعض محلوں میں علی الصباح بارش شروع ہوئی۔
جدہ بلدیہ سمیت محکمہ ٹریفک اور دیگر امدادی اداروں نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے جدہ سمیت متعدد شہروں میں موسلادھار بارش کا ریڈالرٹ جاری کیا تھا۔

شیئر: