Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی آمد کل سے شروع ہوگی

حج سیزن کے ختم ہوتے ہی عمرہ زائرین کی آمد شروع کردی گئی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جانب سے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
امسال بیرون مملکت سے عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم الحرام 1445 سے کیا جارہا ہے۔ حج سیزن کے اختتام کے ساتھ ہی بیرون مملکت سےعمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے تمام انٹرنیشنل ہوائی اڈوں ، بری سرحدی چوکیوں اوربندرگاہوں پرجوازات کے کاونٹرز کھول دیئے گئے ہیں جہاں عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے اعلی تربیت یافتہ عملے کو متعین کیا گیا ہے تاکہ عمرہ زائرین کو امیگریشن کے مراحل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: