راولپنڈی...پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر پر چیک پوسٹ تباہ کرنے کا ہندوستانی دعویٰ مسترد کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہند کی جانب سے پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہاکہ یہ دعوی کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری علاقوں پر فائرنگ کی یہ بھی غلط ہے ۔ ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے فائرنگ کی ہندوستانی فورسز نے جوابی کارروائی میں راجوڑی کے مقام پر پاکستانی پوسٹ تباہ کردی ۔