Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’طلبہ جعلی اکاؤنٹ سے ہوشیار رہیں‘، حائل یونیورسٹی کا انتباہ

جعلی اکاونٹ پرطلبا سے داخلے کےلیے رقم طلب کی جارہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
حائل یونیورسٹی نے نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کو خبردار کیا ہے کہ وہ جامعہ میں داخلے کے لیے جعلی اکاونٹس سے ہوشیاررہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے جاری انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پرجعل سازوں نے یونیورسٹی کے جعلی اکاونٹس بنائے ہیں جن کے ذریعے وہ طلبہ و طالبات کو داخلہ دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔
جعل سازوں نے طلبا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی کے بعض کارکنوں کے نام بھی ان اکاونٹ میں درج کیے ہیں تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔
یونیورسٹی کا مزید کہنا ہے کہ جعلی اکاونٹس کے ذریعے طلبا کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ مطلوبہ رقم ادا کرنے پر انکا یونیورسٹی میں داخلہ لازمی ہوگا۔

داخلے کے لیے یونیورسٹی کے ضوابط مقرر ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

یونیورسٹی کے داخلہ شعبے کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ داخلے کے لیے جامعہ کی پالیسی واضح ہے جس کے تمام نکات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرموجود ہیں۔ کوئی بھی شخص مقررہ ضوابط سے ہٹ کرداخلہ کرانے کا مجاز نہیں ۔

شیئر: