Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری سے بوسنیا ہرزیگوینا کے عہدیدار کی ملاقات

ملاقات میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر رباطہ عالم اسلامی)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے جمعے کو  ریاض میں بوسنیا ہرزیگوینا کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین ڈینس زویزڈیچ کا خیر مقدم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بوسنیا ہرزیگوینا کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین نے دنیا بھر میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کی تعریف کی۔

شیئر: