Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کا دورہ انڈیا

سیکریٹری جنرل انڈین صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے ( فوٹو: عرب نیوز)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی پیر کو سرکاری دعوت پر ایک وفد کے ہمراہ نئی دہلی پہنچے ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور ان کے وفد کا مختلف مذاہب کے رہنماوں نے خیرمقدم کیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے بیان میں کہا گیا کہ’رابطہ کے سیکریٹری جنرل برصغیر کی سب سے بڑی اور قدیم مساجد میں خطبہ دیں گے اور نماز کی امامت کریں گے‘۔
شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی انڈیا کی صدر، وزیر اعظم، سینیئر اسلامی سکالرز اور مختلف عقائد کے مذہبی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل برادرانہ اور دوستانہ مکالمے کو فروغ دینے، افہام وتفہیم اور تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کےلیے اسلامی اور دیگر انڈین کمیونٹیز کی تقریبات اور مباحثوں میں بھی شرکت کریں گے۔
شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی  وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

شیئر: