Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان مرکز کی 171 ٹن غذائی اجناس کی امداد

شام میں زلزلے کے بعد سے کنگ سلمان مرکز کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اپنی رمضان امداد کے طور پر دنیا کے مختلف  ممالک میں 171 ٹن سے زیادہ خوراک  کی مد میں مختلف اجناس تقسیم کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق  کنگ سلمان امدای مرکز نے البانیہ کے ڈیلوائن گورنریٹ اور ڈائبر کاؤنٹی کی میٹ میونسپلٹی میں 600  افراد کے لیے چھ ٹن سے زیادہ خوراک کے تھیلے تقسیم کیے ہیں۔
بنگلہ دیش کے شہر کاکس بازار اور اوکھیا میں 12 ٹن خوردنی اشیا کے  پیکٹ سے 500 خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں جس سے3,000 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
انڈونیشیا میں 492 ضرورت مندوں کے لیے تقریباً پانچ ٹن خوراک مہیا کی گئی ہے۔
اسی طرح نائیجیریا کی بنی یادی اور یوبی سٹیٹ میں 4,260 افراد کو تقریباً 42 ٹن خوراک کی امداد فراہم کی گئی ہے۔
لبنان میں 8,260 شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ ساتھ میزبان کمیونٹی کے غریب خاندانوں کو 107 ٹن سے زیادہ کھانے کی چیزوں کے تھیلے دئیے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے 500 خاندانوں میں خوردنی اشیا کے  پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ فوٹو واس

شام میں فروری میں آنے والے زلزلے کے بعد سے کنگ سلمان مرکز کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شام کے علاقے حلب کے 628 خاندانوں میں فوڈ باسکٹ کے علاوہ دیگر امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ہے۔
 

شیئر: