Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب ریاض ایئرپورٹ پر دو طیارے انتہائی قریب آ گئے 

سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل  ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل دو طیاروں کے درمیان 60 میٹرکے فاصلے کے منظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ایک طیارہ سعودی عریبین ایئرلائنز کا تھا۔ بی 777 -300  ساخت کا طیارہ کیپٹن ممدوح بخاری اڑا رہے تھے۔
 فلائی ناس کا اے 320 این ای او ساخت کا طیارہ کیپٹن فہد الیحیی اڑا رہے تھے۔ دونوں طیارے کسی تصادم کے بغیر ریاض ایئرہورٹ پر لینڈ کر گئے۔ 
سعودی محکمہ ہوابازی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ دونوں طیارے 60 میٹر کی اونچائی پر تھے‘۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’اس قسم کی پرخطر صورتحال کی اجازت دینا غلط ہے۔ یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ طیارے سے نکلنے والا کرنٹ دوسرے طیارے کو نقصان پہنچا سکتا ہے‘۔ 
شہری ہوابازی کے ماہر پائلٹ عبداللہ الغامدی نے طویق پہاڑکے اوپر دونوں طیاروں کے درمیان محدود فاصلے کی وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ پائلٹ، اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ایسا نہیں کرسکتے۔ طیاروں کے درمیان 500 فٹ سے زیادہ کا فاصلہ طیاروں کی سلامتی کےلیے ضروری ہے‘۔ 

شیئر: