سعودی عرب کے علاقے بریدہ کے ’مدینہ التمور‘ نے گیارہ ملین سے زیادہ کھجوروں کی پیداوار کی مارکیٹنگ کی تیاری شروع کردی۔ آئندہ ماہ کھجورفیسٹول لگایا جائے گا۔
اخبار24 کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت القصیم کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الرجیعی نے کہا کہ’ کھجور فیسٹول کا مقصد کاروباری سرگرمیوں اور کھجوروں کے سالانہ سودوں کا حجم بڑھانا ہے‘۔
بریدہ کھجورفیسٹول کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر خالد النقیدان نے کہا کہ ’بریدہ کھجور فیسٹول کثیر المقاصد ہے۔ اس میں ایک طرف تو انواع و اقسام کی کھجوروں کی نمائش ہوگی تو دوسری جانب متعدد ثقافتی، سماجی، تفریحاتی اور آگہی پروگرام ہوں گے۔
ان پروگراموں میں چار ہزار سے زیادہ نوجوان شریک ہوں گے۔ ہنر مند اور دستکار خاندان کے افراد بھی فیسٹول میں شامل ہوں گے۔