Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  عمرہ پرمٹ پردرج وقت کی پابندی کریں، وزارت حج

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کےلیے زائرین پرمٹ کا خاص خیال رکھیں۔
پرمٹ پردرج وقت کی پابندی کی جائے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزارت حج نے اس حوالے سے ٹوئٹرپر ایک سلوگن ’معتمرون ملتزمون‘ (عمرہ زائرین وقت کے پابند ) بھی جاری کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی وزارت کی جانب سے عمرہ زائرین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ عمرہ کی ادائیگی کےلیے اپنے پرمٹ پردی گئی تاریخ اوروقت کا خیال رکھیں، احساس ذمہ داری اورہدایات پرپابندی کرنے پر رحمان کے مہمانوں کے شکرگزار ہیں‘۔
واضح رہے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ مختلف ممالک سے زائرین یومیہ کی بنیاد پرعمرہ کی ادائیگی کےلیے مملکت پہنچ رہے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے مراحل کو آسان بنانے اور ازدحام پرکنٹرول کرنے کےلیے عمرہ پرمٹ کے ضوابط پرعمل جاری ہے۔

پرمٹ ’توکلنا ‘ اور’اعتمرنا‘ ایپ سے جاری کیا جاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

مملکت میں رہنے والے غیرملکی یا سعودی شہریوں کے لیے بھی لازمی ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جانے سے قبل عمرہ پرمٹ ’توکلنا ‘ یا ’اعتمرنا ‘ ایپ کے ذریعے حاصل کریں۔

شیئر: