سعودی پرو لیگ نے فٹبال مارکیٹ کو مکمل طور پر بدل دیا ہے: مینیجر مانچسٹر سٹی
سعودی پرو لیگ نے فٹبال مارکیٹ کو مکمل طور پر بدل دیا ہے: مینیجر مانچسٹر سٹی
ہفتہ 29 جولائی 2023 21:31
ریاض محرز نے 30 ملین پاؤنڈ کے عوض سعودی کلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر
مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے منیجر پیپ گارڈیوولا نے کہا ہے کہ سعودی پرو لیگ نے فٹبال مارکیٹ کو مکمل طور پر بدل دیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ مزید عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی سعودی کلبوں میں منتقل ہوں گے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ریاض محرز بھی کرسٹیانو رونالڈو، کریم بینزیما اور یورپ کی ٹاپ لیگز کے متعدد کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی فٹ بال کلبوں میں جانے والا بڑا نام بن گئے ہیں۔
الجزائر کے بین الاقوامی کھلاڑی ریاض محرز نے 30 ملین پاؤنڈ کے عوض الاہلی کلب میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
علاوہ ازیں بائرن میونخ کلب کے سینیگالی کھلاڑی ساڈیو مانے بھی ہفتے کے روز کلب سے ہجرت کے لیے تیار نظر آ رہے ہیں۔
مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے منیجر اور ہیڈ کوچ پیپ گارڈیوولا نے سیول میں اٹلیٹکو میڈرڈ کلب کے ساتھ شہر کے دوستانہ مقابلے کے موقع پر کہا ہے کہ سعودی لیگ نے مارکیٹ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل جب عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو سعودی لیگ میں شامل ہوئے تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کتنے مزید معروف اور غیر معمولی کھلاڑی سعودی لیگ میں کھیلنے جا رہے ہیں۔
مانسچٹر سٹی کے مینجر نے کہا کہ ان کا کلب کے بہترین فاروڈ کھلاڑی ریاض محرز کے ساتھ ایک خصوصی تعلق رہا ہے۔
ریاض محرز ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں میں نے اپنے کیریئر میں دیکھا ہے اور ان کے کھیل سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوا ہوں۔
ہم نے گذشتہ پانچ یا چھ سال اکٹھے کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔