Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ٹی گریجویٹ سعودی خاتون کامیاب بزنس وومن کیسے بنیں؟

سعودی عرب کے علاقے ابھا کی رہائشی سعودی خاتون نے اپنی ہمت اور شوق سے بے روزگاری کو شکست دے کر ’بخور‘ کی تجارت میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔ 
الاخباریہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نورہ الغامدی نے بتایا کہ ’وہ آئی ٹی گریجویٹ ہیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کا انتظار نہیں کیا بلکہ اپنے شوق کو حصول روزگار کا ذریعہ بنانے کےلیے پوری توجہ سے کام شروع کیا‘۔ 
نورہ الغامدی کا  کہنا تھا کہ ’اپنے کام کا آغاز انواع واقسام کے بخور کی مارکیٹنگ سے کیا۔ اسی دوران مجھے خوشبو کے مرکبات کے بارے میں علم ہوگیا۔میں نے اپنے تجربے اورشوق کو یکجا کرکے ذاتی کاروبار کرنے کی کوشش کی جس میں کامیابی ملی‘۔ 
سعودی خاتون اب ایک کامیاب بزنس وومن بن چکی ہیں۔ وہ اپنے گھرمیں انواع و اقسام کی خوشبوجات تیار کرتی ہیں جنہیں وہ اپنی دکان پرفروخت کرتی ہیں۔  
نورہ الغامدی نے ابھا فیسٹول میں اپنی تیار کردہ خوشبوجات کا اسٹال بھی لگایا جوتوجہ کا مرکز بنا رہا اوران کی تیار کردہ خوشبو لوگوں کو پسند آئی۔ 
انہوں نے ان لڑکیوں کو جو تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد روزگار کا انتظار کررہی ہیں مشورہ دیا کہ انہیں چاہئے کہ وہ اپنے شوق کو عملی جہت دیں اوراپنا کوئی کام شروع کریں اسی میں کامیابی ہوگی۔ 

شیئر: