جی سی سی کونسل نے پاکستان میں دھماکے کی مذمت کردی
’لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خلیجی تعاون کونسل نے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کونسل کے جنرل سکریٹری جاسم محمد البدیوی نے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تشدد اور دہشت گردی کی ہر شکل کو مسترد کرتے ہیں خواہ ان کی وجہ کچھ بھی ہو‘۔
جی سی سی کونسل کے جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ ’ہم پاکستان سےاظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اعزہ سے تعزیت کرتے ہیں جبکہ زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔