Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا عروج

’جنوبی بالائی علاقے میں دن کے وقت موسم معتدل ہوگا جبکہ رات کے وقت سردی مائل ہوگا‘ ( فوٹو: طقس العرب)
موسمیاتی ماہر عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے متعدد شہروں میں آج گرمی عروج پر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں دن میں شدید گرمی جبکہ فجر کے وقت موسم اعتدال پر مائل ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے جنوبی بالائی علاقے میں دن کے وقت موسم معتدل ہوگا جبکہ رات کے وقت سردی مائل ہوگا‘۔
’عسیر، جازان اور قرب و جوار کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی بھی توقع ہے جبکہ مغربی علاقے میں تیز ہوا چلے گی‘۔

شیئر: