صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ کے محمد زکریا نے اپنی تنہائی کے بارے میں اپنے بچوں کو آگاہ کیا اور ان کے بچوں نے بھی ان کے اس درد کا ادراک کیا کیوں کہ’ دل تو بچہ ہے جی‘۔
یوں انہوں نے دھوم دھام سے اپنے 95 سالہ والد کی شادی کروا دی جو اپنی شادی کی تقریب میں دُلہا بنے خوشی سے سرشار نظر آ رہے تھے۔
اس حقیقت میں کوئی شبہ نہیں کہ عمر کے کسی بھی حصے میں بزرگوں کو کسی ساتھی، کسی غمگسار کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور بزرگ بھی عموماً سماجی دبائو کے پیشِ نظر خاموش رہنے میں ہی عافیت جانتے ہیں۔
مانسہرہ کے علاقے پکھوال چوک کے رہائشی محمد زکریا کے نکاح کی تقریب دو ہفتے قبل سرائے عالمگیر کے ایک شادی ہال میں منعقد ہوئی جس کے بعد کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
مزید پڑھیں
-
اولاد کی تعداد 288: امریکہ کی معمر ترین شہری کا انتقال
Node ID: 558606
-
’نکاح پڑھانے صحرا میں لے جایا گیا دو دن بھٹکتے رہے‘
Node ID: 781601
-