Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموزین میں سگریٹ پینے اور کھانا کھانے پر 200 ریال جرمانہ

’ادارے نے پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
لیموزین اور ایپ ٹیکسی میں سگریٹ پینے اور کھانا کھانے پر 200 ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لیموزین اور ایپ ٹیکسی کے ضوابط مقرر کرنے والے ادارے نے پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں۔
ادارے نے لیموزین اورایپ  ٹیکسی ڈرائیور کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس سے لڑنے جھگڑنے یا اسے تنگ کرنے سے منع کیا ہے۔
لیموزین اور ایپ ٹیکسی میں گنجائش سے زیادہ سامان لے جانا منع ہے۔ اسی طرح بڑے حجم کا سامان لے جانے پر بھی پابندی ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’فیملی ایپ ٹیکسی جسے خواتین ڈرائیور چلاتی ہیں طلب کرنے پر ضروری ہے کہ سواریوں میں سے کم سے کم ایک خاتون ہونی چاہئے۔
ادارے نے کہاہے کہ ’لیموزین اور ایپ ٹیکسی میں الیکٹرانک ادائیگی کی سہولت موجود ہونی چاہئے۔ خلاف ورزی پر سواری کو اعتراض کرنے اور شکایت کرنے کا اختیار ہے‘۔
’لیموزین اور ایپ ٹیکسی میں گنجائش کے مطابق سواریوں کو بٹھانا ضروری ہے، گنجائش سے زیادہ افراد کا سوار ہونا خلاف ورزی سمجھا جائے گا‘۔

شیئر: