سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے 2022 میں 180 ہزار ملازمتیں فراہم کیں،رپورٹ
سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے 2022 میں 180 ہزار ملازمتیں فراہم کیں،رپورٹ
اتوار 6 اگست 2023 15:33
2025 تک پی آئی ایف اپنے ہدف کو چار کھرب ریال تک بڑھائے گا۔ فوٹو عربین بزنس
سعودی عرب میں روزگار کے فراہم کرنے کے سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے 25 کمپنیاں قائم کر کے 2022 میں ایک لاکھ 80ہزار ملازمتیں فراہم کیں۔
عرب نیوز کے مطابق اتوار کو جاری ہونے والی 2022 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے زیر انتظام 2021 کے ریکارڈ شدہ اثاثے 1.98 کھرب سے 12.8 فیصد بڑھ کر 2022 میں 2.23 کھرب ریال ہو گئے ہیں۔
پی آئی ایف کے گورنر یاسر الرمیان نے بتایا ہے کہ 2022 ایک ایسا سال تھا جب پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے قائم کی گئی مضبوط مالیاتی بنیادوں نے ٹھوس اور تیز رفتار پیش رفت کو ممکن بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ معیشت کی بحالی کے لیے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا ادارہ مملکت بھر میں تبدیلی لانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
یاسر الرمیان نے مزید بتایا کہ ہماری پائیدار مالیاتی مضبوطی نے سرمایہ کاری کے اہم مواقع کی نشاندہی کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا ہے جس سے سعودی عرب کے لیے پائیدار ترقی ممکن ہے۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا ہدف 2025 تک اپنے زیر انتظام اثاثوں کو چار کھرب ریال تک بڑھانا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں