Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے مراکشی فرمانروا کا مکتوب 

مکتوب دونوں ملکوں کے مسحتکم تعلقات کے حوالے سے ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
یہ مکتوب دونوں ملکوں کے مسحتکم تعلقات اور برادر عوام کے گہرے رشتوں اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے  سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ خالد العیسی سے ملاقات میں  شاہ مراکش کا مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر اور مراکش کے وزیر خارجہ نے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے ایشوز پر موقف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ 

شیئر: