Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم رمضان کو ظہر کے وقت خانہ کعبہ کا سایہ نہیں رہے گا

قاہرہ۔۔۔۔مصر میں فلکیاتی تحقیقات کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان 27مئی کو دوپہر 12بجکر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر عمودی شکل میں آجائے گا۔ اس وقت خانہ کعبہ کا سایہ نہیں رہے گا جبکہ کسی بھی جگہ سے دیکھنے پر سورج کا رخ قبلے کی طرف نظر آئے گا۔خانہ کعبہ پر سورج کا منظر سال میں 2مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک 27مئی اور دوسری بار 15جولائی کو ہوتاہے۔

شیئر: