Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کے لین دین کیلئے’’ ابشر ‘‘میں اکاؤنٹ ضروری

ریاض۔۔۔۔محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی غیر ملکی کو ’’ابشر‘‘میں اکاؤنٹ کھولے بغیر گاڑی کے لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ پابندی جعلی دستاویزات کے ذریعے گاڑیاں خریدنے بیچنے یاکرائے پر لینے کے رواج کو روکنے کیلئے لگائی گئی ہے۔محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جلد ہی اس پابندی پر عملدرآمد ہوگاجس کے پاس ابشر میں اکاؤنٹ نہیں ہوگااسے گاڑی کرائے پر لینے ، بیچنے یا خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر: