ریاض۔۔۔۔۔پیروں کے آپریشن کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد ادریس نے جوڑوں کے درد کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تراویح اور تہجد کی نمازیں کرسی پر ادا کریں اور ہر دورکعت کے بعد چلنے پھرنے کا اہتمام کریں۔ خون کے دوران کیلئے یہ عمل ضروری ہے۔ ڈاکٹر خالد نے ایک مشورہ یہ بھی دیا کہ رمضان المبارک کے دوران سحری میں نمکیات کم استعمال کریںورنہ جوڑوں کے درد کا عارضہ لاحق ہوگا، معمر اور ذیابیطس کے مریض خاص طور پر اس کا دھیان رکھیں۔ ڈاکٹر خالد ادریس نے موٹے لوگوں سے کہا کہ وہ عمرہ یا تراویح کے دوران وین پیڈ استعمال کریں۔ رمضان المبارک کے دوران لمبے وقفے اور عمرہ کرتے وقت پیروں اور جوڑوں کے دردکا عارضہ عام ہے۔ انہوں نے گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا نمازیوں سے کہا کہ وہ تراویح یا عمرے کے بعد گرم اور ٹھنڈی پٹیاں گھٹنوں پر رکھیں۔شروعات ٹھنڈی پٹی سے کریں اور درددور کرنے والی کوئی گولی بھی لے لیں۔ اس کے باوجود درد رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔