Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے فلسطین کے لیے نان ریذیڈنٹ سفیر کا تقرر کردیا

اردن میں سعودی سفیر نایف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے (فوٹو: ٹوئٹر وزارات خارجہ)
سعودی عرب نے سنیچر کو فلسطینی علاقوں کے لیے ایک نان ریذیڈنٹ سفیر کا تقرر کیا ہے جو یروشلم کےلیے بھی قونصل جنرل کے فرائض انجام دیں گے۔
سعودی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ’ اردن میں موجودہ سعودی سفیر نایف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے‘۔
نایف السدیری نے اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینی سفارتخانے کے صدر دفتر میں فلسطینی صدر کے سفارتی امور کے مشیر مجدی الخالدی کو اپنی اسناد پیش کی ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق نایف السدیری کا کہنا ہے کہ’ یہ تقرر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور اسے تمام شعبوں میں فروغ دینے کی خواہش پرعمل کی جانب اہم قدم  ہے‘۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدارتی مشیر مجدی الخالدی نے کہا کہ ’وہ اس تقرر کا خیر مقدم کرتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے  دونوں ملکوں کے مستحکم اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

شیئر: