Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعے گاڑی چوری کی رپورٹ کیسے کرائیں؟

اس سہولت سے وہ افراد بھی مستفیض ہوں گے جو چھٹی پروطن گئے ہیں(فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی سہولت کےلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ابشر‘ پرنئی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈیجیٹل خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسیع  کیا گیا ہے۔
ابشرپلیٹ فارم پرحادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی ڈینٹنگ و پینٹنگ کے لیے ٹریفک پولیس سے این اوسی کے حصول کے مرحلے کو آسان بنا کر اسے ابشرپلیٹ فارم پرجاری کیا گیا ہے۔ 
اس سہولت سے قبل گاڑی کی مرمت کےلیے ٹریفک پولیس سے این اوسی حاصل کرنے کے لیے ادارے میں جانا ضروری  تھا جہاں درخواست فارم پرٹریفک پولیس کی جانب سے ورکشاپ کے لیے این اوسی جاری کیاجاتا تھا۔ 
ابشر پر گاڑی درست کرانے کے لیے این اوسی کی سہولت کے بعد متاثرہ افراد اب براہ راست اپنے ابشر اکاونٹ کے ذریعےحادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی مرمت کےلیے این اوسی حاصل کرسکتے ہیں ۔ 
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی ڈینٹنگ وپینٹنگ کے لیے ٹریفک پولیس سے این اوسی حاصل نہ کرنے پرجرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔  
 گاڑی چوری کی رپورٹ کے لیے ابشراکاونٹ پرلاگ ان کرنے کے بعد سروسز’خدمات‘ کے آپشن کو اختیار کیا جائے جس کے بعد ’المرکبات‘ (وھیکل ) کا انتخاب کرنے کے بعد اپنی گاڑی جس کے بارے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرانی ہو اس کی تفصیلات درج کریں اوراسے اپ لوڈ کردیاجائے۔ 
واضح رہے ابشر پلیٹ فارم پرموجودہ سہولت فراہم کیے جانے سے قبل مسروقہ گاڑی کی بروقت رپورٹ درج کرانے کےلیے مقررہ تھانے جانا ہوتا تھا جہاں سے گاڑی چوری یا غائب ہوئی تھی جہاں مسروقہ گاڑی کے بارے میں تفصیلات دی فراہم کرنے کے بعد رپورٹ درج کی جاتی ۔ 
ابشر اکاونٹ سے مسروقہ گاڑی کی رپورٹ کرانے کی سہولت سے وہ افراد بھی مستفیض ہوں گے جوچھٹی پروطن گئے ہوں۔ 
ایسے افراد کو رپورٹ کرانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ جس کی گاڑی چوری یا گم ہوتی ہے وہ خود یا اس کا نمائندہ جس کے پاس مصدقہ پاورآف اٹارنی ہوتا ہے وہی گاڑی کی گمشدگی کی رپورٹ کرانے کا اہل ہوتا تھا۔ 

شیئر: