اسلام آباد... پاکستان میں چھٹی مردم شماری جمعرات کو مکمل ہوگئی ۔ مردم شماری 19 برس کے التواءکے بعد کی گئی تھی۔ 2 مراحل میں مکمل کی جانے والی خانہ و مردم شماری کا آغاز 15 مارچ کو ہوا تھا۔8 انتظامی یونٹس میں کل 118826 سویلین اور2لاکھ فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مردم شماری کیلئے ساڑھے 18 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔ مردم شماری کے ابتدائی نتائججولائی کے آخر میں جاری کئے جائیں گے۔