Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8 ہزار خواتین ٹیچرز کو میوزک ٹریننگ دی جائے گی: سعودی وزارت ثقافت و تعلیم

پہلے مرحلے میں 7 ہزار خواتین ٹیچرز کی ٹریننگ ہو چکی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت ثقافت اور وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ 8 ہزار خواتین ٹیچرز کو میوزک آرٹ سکھایا جائے گا۔ اس حوالے سے  نرسری سکولوں کی خواتین ٹیچرز کے ٹریننگ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے  گا۔ 
اخبار  24 کے مطابق دوسرے مرحلے میں سرکاری اور نجی نرسری سکولوں کی 8 ہزار خواتین ٹیچرز کی ٹریننگ ہوگی ستمبر سے کورس شروع ہوگا اور مسلسل چار ہفتے تک جاری رہے گا۔ 
ٹریننگ پروگرام کے تحت ٹیچرز کی استعداد بڑھائی جائے گی۔ میوزک پروگرام سے متعلق خواتین ٹیچروں کی پرفارمنس بہتر بنائی جائے گی۔ انہیں صوتی خصوصیات اور میوزک کے  حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ ان کی بنیاد  پر بچوں میں میوزک کا شوق پیدا کرسکیں اور ان کی جمالیاتی حس کو جلا بخش سکیں۔ 
یاد رہے کہ اس حوالے سے پہلے  مرحلے میں سات ہزار سے زیادہ ٹیچرز کو میوزک ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ ان ٹیچرز کا تعلق سرکاری اور نجی سکولوں سے تھا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: