بالی وُڈ کے سپرسٹار اکشے کمار کو بالآخر انڈیا کی شہریت مل گئی ہے جس کے بعد وہ انڈین شہری بن گئے ہیں۔
اکشے کمار نے 15 اگست یعنی انڈیا کے 76 ویں یوم آزادی کے دن اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ انہیں انڈیا کی شہریت آفیشل طور پر مل گئی ہے۔
اکشے کمار اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’دل اور شہریت، دونوں ہندوستانی۔ یوم آزادی مبارک ہو۔‘
Dil aur citizenship, dono Hindustani.
Happy Independence Day!
Jai Hind! pic.twitter.com/DLH0DtbGxk— Akshay Kumar (@akshaykumar) August 15, 2023
اداکار کو ملنے والی شہریت کے دستاویز پر اُن کا اصلی نام ’اکشے ہری اوم بھاٹیا‘ بھی لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
یہاں یاد رہے اکشے کمار اس سے قبل کینیڈا کے شہری تھے جس کے باعث اُنہیں انٹرنیٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں
-
اکشے کمار اور سلمان خان میں سے کون کھلاڑی اور کون اناڑی؟Node ID: 740681
-
تین منٹ میں 184 سیلفیاں، اکشے کمار نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیاNode ID: 745461