Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر کے زرعی فارموں میں بنے ’دیہی کیفے‘ سیاحوں میں مقبول

سیاح دیہی کیفے میں بیٹھ کر موسم اور قدرتی مناظر کا لطف اٹھا رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب میں عسیر سمر سیزن 2023 کے دوران زرعی فارموں کے ’دیہی کیفے‘ سیاحوں کی توجہ کا محور بن گئے۔
 سینکڑوں سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور بیرونی سیاح دیہی کیفے میں بیٹھ کر موسم اور قدرتی مناظر کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ابہا شہر کے مغرب میں دس کلو میٹرکے فاصلے پر واقع بنو مازن کے قریوں میں یہ کیفے 2800 میٹر کی بلندی پرسجے ہوئے ہیں جہاں موسم گرما میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سینٹی گریڈ تک پہنچ پاتا ہے۔ 
دیہی کیفے کے ایک مالک محمد مازنی نے کہا کہ ’موسم گرما کے دوران مقامی شہریوں اور سیاحت کے لیے آنے والوں میں دیہی کیفے مقبول ہیں۔ عسیر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں‘۔ 


عسیر ریجن میں دیہی سیاحت ، قدرتی مناظر، سکون اور آرام کے متلاشی سیاحوں میں فروغ پا رہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

’عسیر ریجن میں دیہی سیاحت ، قدرتی مناظر، سکون اور آرام کے متلاشی سیاحوں میں فروغ پا رہی ہے۔‘
یہاں آنے والے سیاح  قدرتی ماحول، کھیتوں میں لہراتی فصل، موسم گرما کے  پھلوںانار، انگور، سیب، سنترہ اور آڑو کا لطف اٹھاتے ہیں۔
محمد مازنی کا کہنا ہے کہ ’مقامی نوجوانوں کو دیہی کیفوں نے زیادہ پرجوش بنا دیا ہے۔ ان کے ذہنوں میں بھی زرعی یا دیہی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے نئے خیالات آنے لگے ہیں۔‘
ایسے زرعی فارموں کی تعداد بڑھنے لگی ہے جو موسم گرما میں سیاحوں کا مرکز بن جاتے ہیں۔ یہاں تاریخی قریوں اور قلعوں کی سیر کا رواج بڑھنے لگا ہے۔  

شیئر: