Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایگزٹ ری انٹری ویزے کے آخری دن تک تارکین واپس آسکتے ہیں

ایگزٹ ری انٹری کے لیے پاسپرٹ 90 دن تک موثر ہونا ضروری ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے  کے موثر ہونے کی آخری تاریخ تک سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت خروج وعودہ ویزے پر جانے والے ویزے میں آن لائن توسیع کراسکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں آجر کے  مقیم یا ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے فیس ادا کرنا ہوگی۔ ھویہ مقیم  (اقامہ) کی آخری تاریخ  سے پہلے تک خروج و عودہ ویزہ جاری کرایا جاسکتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے تاکید کی ہے کہ خروج و عودہ ویزے کے اجرا کے لیے ضروری ہے کہ غیرملکی کا پاسپورٹ کم از کم نوے دن کے لیے موثر ہو اور خروج نہائی ویزے  کے اجرا کے لیے امیدوار کے پاسپورٹ کا ساٹھ  دن تک موثر ہونا ضروری ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی کہ  اگر خروج و عودہ ویزہ ہولڈر سعودی عرب سے باہر ہو تو ایسی صورت میں اس کے ویزے کو فائنل ایگزٹ میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: