سعودی عرب کے کئی علاقے اتوار سے جمعرات تک بارش کی زد میں
بیان کے مطابق جدہ، خلیص، رابغ اور ینبع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ اتوار سے جمعرات تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں مسلسل بارش کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا ’عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، نجران، اور جازان میں اتوار سے جمعرات تک درمیانے درجے اور موسلا دھار بارش ہوگی۔ ژالہ باری اور سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مدینہ منورہ میں بارش کا سلسلہ اتوار سے بدھ تک جاری رہنے کی توقع ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ریاض اور القصیم میں اتوار کو بوندا باندی سے درمیانے درجے تک کی بارش ہوگی جبکہ پیر اور منگل کو تبوک میں بوندا باندی کا سلسلہ رہے گا‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جدہ، خلیص، رابغ اور ینبع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور بوندا باندی بھی امکان ہے‘۔