Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی بلغہ کان جہاں سے سالانہ 7 ملین ٹن خام سونا نکل رہا ہے 

چاندی، زنک، ٹن اور دیگر دھاتیں بھی نکلتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی مغربی کمشنری الحناکیہ میں ’بلغہ‘ کان سونے کی بڑی کانوں میں سے ایک ہے۔ یہاں 2003 میں پیداوار کا آغاز ہوا تھا۔ 
العربیہ چینل نے بلغہ کان سے متعلق ویڈیو رپورٹ نشر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ یہ الدرع العربی میں خام سونے کی بڑی کانوں میں سے ایک ہے۔ 
  الدرع العربی کے علاقے میں نہ صرف سونا بلکہ چاندی، زنک، ٹن اور دیگر دھاتیں بھی نکلتی ہیں۔ 
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ الدرع العربی کا علاقہ 6 لاکھ 30 ہزار مربع کلو میٹر سے زیادہ بڑے رقبے میں پھیلا ہوا ہے جو سعودی عرب کے کل رقبے کا 32 فیصد ہے۔

سعودی عرب میں زیرزمین سونے کے ذخائر کا تخمینہ 323.7 ٹن ہے (فوٹو: العربیہ)

بلغہ کان سے سالانہ 11 ملین ٹن خام سونا نکل رہا ہے۔ 
بلغہ کان سے  نکلنے والے خام سونے کو فلٹرنگ پراسیس سے گزارا جاتا ہے۔ خام سونا سیال مادے کی شکل میں نکالا جاتا ہے۔ 
سیال سونے کا حجم پچاس ہزار مکعب میٹر سے بڑھ جاتا ہے۔ سیال سونے کو فیکڑیوں میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں سونے کی اینٹیں تیار کی جاتی ہیں۔ 
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں زیرزمین سونے کے ذخائر کا تخمینہ 323.7 ٹن ہے۔

شیئر: