سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’کنگڈم ٹور‘ میں نجران ریجن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کنگڈم ٹور دائرہ کار کے حوالے سے سعودی عرب کا سب سے بڑا تفریحی پروگرام بن گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ تفریحات کے سربراہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ کنگڈم ٹور میں 17 شہر شامل ہوچکے ہیں۔
’جودۃ الحیاۃ‘ (معیار زندگی) پروگرام سے سٹراٹیجک شراکت کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔ مملکت بھر میں سعودی کمپنیاں بھی اس کا حصہ ہیں۔
ترکی آل الشیخ نے کہا کہ کنگڈم ٹور کے تفریحاتی پروگراموں میں مملکت کے سیکڑوں نوجوانوں کو کام کے مواقع دیے گئے ہیں۔ اعلی قیادت کی سرپرستی کے باعث کنگڈم ٹور پروگرام کامیابی کی منزلیں طے کرتا جارہا ہے۔