Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سعودی سفیر کی نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات

سعودی سفیر نے سرفراز بگٹی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے( فوٹو: ٹو ئٹر سعودی سفارتخانہ)
پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی نے سنیچر کو نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ’ سعودی سفیر نے سرفراز بگٹی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا‘۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک، سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ’ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت کے جذبات رکھتے ہیں۔

شیئر: