Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کا اجاڑ ریلوے اسٹیشن

بیجنگ ....چین میں زیر زمین جس ریلوے اسٹیشن کا 2015 ءمیں بڑے زور و شورسے افتتاح کیاگیا تھا ا ب وہاں مختلف جھاڑیاں اگ چکی ہیں اور اب یہ اجاڑ سا ریلوے اسٹیشن نظر آنے لگا ہے۔ اسے جنوب مغربی چین کے ایک شہر میں سنسنان جگہ پر بنایا گیا تھا۔ آس پاس جھاڑیاں اگنے اور پھر نہ کاٹنے کی وجہ سے یہاں لوگوں کی آمد ورفت بھی کم ہوگئی۔ چند ہی مسافر یہاں رکتے ہیں۔ استقبالیہ وسیع اراضی پر بنا ہے لیکن اسٹیشن اکثر و بیشتر خالی ہی رہتا ہے۔ اسکی تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر بھی ڈالی گئی ہے اور لوگ اسے دیکھ کر حیران ہیں۔ انکی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آخر اس ریلوے اسٹیشن کے آس پاس کی جگہ کو کیوں ترقی نہیں دی گئی۔ چین میں دنیا کا سب سے بڑا ٹرین نیٹ ورک ہے جو انتہائی مصروف رہتا ہے۔ ہر سال 630ملین سے زیادہ لوگ ٹرینوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔اسٹیشن تک جانے کیلئے کوئی پختہ سڑک بھی نہیں بنائی گئی۔

شیئر: