کیلیفورنیا .... ڈاکٹروں کا کہناہے کہ رات کو 7سے ساڑھے 7گھنٹے کی نیند ضرور لینی چاہئے اس سے کم نیند پھیپھڑوں میں سرطان اوریادداشت ختم ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم یا زیادہ سونے کے نتیجے میں انسان کے جسم کے ہارمونز تباہ ہوتے ہیں اسکے علاوہ کم سونے کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر ہوتا ہے جو خطرے کا باعث بنتا ہے۔ نیند میں بار بار خلل کے نتیجے میں یادداشت ختم ہونے کا خطرہ ڈیڑھ گنا بڑھ جاتا ہے۔ خیال ہے کہ پروٹین جمع ہونے سے یادداشت کے سیل پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کے محققین نے 2682افراد سے انکی نیند کے اوقات معلوم کئے۔ ان لوگوں کی عمریں 42سے 60سال کے درمیان تھیں۔ یہ جائزہ 1984ءسے 1989ءتک جاری رہاتھا۔ جسکے نتیجے میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے ساڑھے سات گھنٹے سے کم نیند لی تھی وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئے۔