حالیہ دنوں میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے شطرنج کے نوجوان کھلاڑی رمیش بابو پرگنانندھا کی اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہیں۔
منگل کے روز کروڑوں انڈین شہری 18 برس کے رمیش بابو پرگنانندھا المعروف پراگ کو ورلڈ چیس چیمپیئن شپ کے فائنل میں کھیلتا دیکھیں گے۔
فائنل میں پراگ کا مقابلہ ناروے سے تعلق رکھنے والے گرینڈ ماسٹر میگنس کارلسین سے ہوگا۔
فائنل سے قبل ہونے والے مقابلے میں پراگ نے آذربائیجان کے فیبیانو کاراؤںا کو اعصاب شکن مقابلے میں شکست دی تھی اور اب وہ اپنی غیر معمولی چالوں کے ساتھ پانچ مرتبہ کے ورلڈ چیمپیئن کو باکو میں ہونے والے فائنل میں ہرانا چاہیں گے۔
پرگنانندھا اس سے قبل گزشتہ برس آن لائن ایلیٹ ریپڈ چیس ٹورنامنٹ میں میگنس کارلسین کو ہرا کر شطرنج کی دنیا کو حیران کر دیا تھا۔
انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے مطابق فائنل سے قبل پرگنانندھا نے کہا ہے کہ ’مجھے بالکل بھی امید نہیں تھی کہ میں میگنس کے خلاف اس ٹورنامنٹ میں فائنل کھیلوں گا۔ میں اُن کے خلاف صرف فائنل میں ہی کھیل سکتا تھا اور مجھے یہ ہرگز امید نہیں تھی کہ میں فائنل کھیلوں گا۔ میں فائنل میں اپنا بہترین دوں گا اور پھر دیکھتے ہیں کہ نتیجہ کیا نکلتا ہے۔‘
Praggnanandhaa: "I didn't expect to play Magnus in this tournament at all because the only way I could play him was in the final, and I didn't expect to be in the final… I will just try to give my best and see how it goes!" #FIDEWorldCup pic.twitter.com/pRBLBepxzB
— International Chess Federation (@FIDE_chess) August 21, 2023
رمیش بابو پرگنانندھا کا تعلق انڈیا کے شہر چنئی سے ہے۔ سنہ 2005 میں پیدا ہونے والے شطرنج کے ماہر کھلاڑی نے چھ برس کی عمر ہی میں انڈیا کی انڈر سیون چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور پھر ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
انہوں ںے انڈر ایٹ اور انڈر ٹین کی ورلڈ یوتھ چیس چیمپیئن شپ بھی اپنے نام کیں۔
سنہ 2016 میں پراگ نے انڈیا کے شہر بھوبانیشور میں کھیلی گئی کے آئی آئی ٹی انٹرنیشنل چیس فیسٹیول میں نویں راؤںڈ گیم جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
وہ 10 برس کے عمر میں دنیا کے سب سے کم عمر انٹرنیشنل چیس ماسٹر بننے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
پراگ کے والد چنئی کے بینک میں مینییجر ہیں جبکہ اُن کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ پراگ کے اس سفر میں اُن کی والدہ نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر اُن کی والدہ کی تصاویر وائرل ہیں جس پر وہ اپنے بیٹے کے کامیابی پر خوشی کے مارے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں۔
Mother ! #Praggnanandhaa #FIDEWorldCup2023 pic.twitter.com/czEvqO1gAw
— Tanmay Kulkarni (@Tanmaycoolkarni) August 21, 2023
ایک اور تصویر میں پراگ کی والدہ انہیں انٹرویو کے دوران پر مسرت آنکھوں سے دیکھتی ہوئی دکھائی دیں۔
The expression on R. Praggnanandhaa's mother's face! pic.twitter.com/zLjaNrQ8q2
— Dr. Ajayita (@DoctorAjayita) August 18, 2023