Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں درجہ حرارت 50سنٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

مکہ مکرمہ۔۔۔۔ماہرموسمیات زیادہ الجہنی نے سعودی عرب میں روزوں کے دورانیئے اور درجہ حرارت کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ الجہنی نے بتایا کہ امسال سعودی عرب میں روزوں کا اوسط دورانیہ 15گھنٹے ہوگا۔آئندہ برس رمضان کے روزوں کا مجموعی دورانیہ 450گھنٹے رہے گا۔ بعض علاقوں کے حوالے سے اس میں کمی بیشی واقع ہوگی۔سعودی عرب کے شمال بعید علاقے میں روزہ 15گھنٹے 44منٹ ،جنوب بعید 14گھنٹے 24منٹ جبکہ مشرقی ، وسطی اور مغربی علاقوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں روزوں کا دورانیہ چند منٹ کم رہے گا۔ الجہنی نے بتایا کہ دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ رمضان کے وسط میں سخت گرمی شروع ہوگی، گرم ہوائیں چلیں گی،تیسرے عشرے میں مشرقی اور وسطی ریجنوں میں درجہ حرارت انتہاکو پہنچ جائیگا، مغربی علاقوں کا بھی یہی حال ہوگا۔ البتہ دیگر علاقوں میں درجہ حرارت کا اوسط معمول پر رہے گا۔مغربی ، مشرقی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 50ڈگری تک ہوسکتاہے۔

شیئر: